رانا ثنا ءاللہ کا فیاض الحسن چوہان کے خلاف ایکشن کا کریڈٹ حکومت کودینے سے انکار

رانا ثنا ءاللہ کا فیاض الحسن چوہان کے خلاف ایکشن کا کریڈٹ حکومت کودینے سے ...
رانا ثنا ءاللہ کا فیاض الحسن چوہان کے خلاف ایکشن کا کریڈٹ حکومت کودینے سے انکار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہاہے کہ فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لئے جانے کا کریڈٹ ہندو برادری کے احتجاج کودیتاہوں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ میں فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لئے جانے کا کریڈٹ ہندو برادری کے احتجاج کودیتاہوں کہ ان کی جانب سے فیاض الحسن کے بیان پر ایک موثر احتجاج کیاگیا ۔

فیاض الحسن چوہان کو تحریک انصاف سے نکالنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کے بارے میں یہ ایک درست ایکشن ہے اور یہ ہونا بھی چاہئے تھا ،فیاض الحسن کو جو ذمہ داری سونپی گئی تھی ، یہ فیصلہ درست نہیں تھا ، ان کا اس عہد ے سے ہٹایا جانا ہی مناسب اور کافی اقدام ہے ۔

مزید :

قومی -