عندلیب عباس نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کو شرمناک قراردیدیا

عندلیب عباس نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کو شرمناک قراردیدیا
عندلیب عباس نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کو شرمناک قراردیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہاہے کہ فیاض الحسن کا ہندو برادری کے حوالے سے بیان بہت ہی غیر اخلاقی اورشرمنا ک تھا۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ فیاض الحسن کا ہندو برادری کے حوالے سے بیان بہت ہی غیر اخلاقی اورشرمنا ک تھا ،ان کاوزارت اطلاعات سے ہٹایا جانا اچھی بات ہے ، سیاست میں ہم ایک دوسرے کوبہت کچھ کہہ لیتے ہیں لیکن مذہب اور کمیونٹی کے بارے میں ایسی بات کرنا ناقابل معافی ہے ، ایسی بات کرنے پر فوری ایکشن ہونا چاہئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہمارا سیاسی کلچر نامناسب رویے کی عکاسی کرتاہے ، اس میں انتہا پر چلے جانا ایک عام سے بات سمجھتی جاتی ہے ، اس کے تبدیل ہونے میں ابھی وقت لگے گا ۔

مزید :

قومی -