مضر صحت مٹھائی کھانے سے 4 افراد کی حالت خراب ‘ محکمہ فوڈ اتھارٹی کا نوٹس

مضر صحت مٹھائی کھانے سے 4 افراد کی حالت خراب ‘ محکمہ فوڈ اتھارٹی کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جتوئی ( نامہ نگار) مڈ والا بستی غلام محمد میں مضر صحت میٹھائی کھانے سے خاتون سمیت ایک ہی گھر کے چار افراد کی حالت خراب تفصیلات کے تحصیل علی پور میں ایک ہی گھر کے 4 افراد نے گزشتہ رات ہمسائے کے گھر سے آئی ہوئی میٹھائی کھائی تھی۔ جس کی وجہ سے گھر کے چار افراد نیم مدہوش (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

ہو گئے ریسکیو ذرائع ریسکیو 1122 تحصیل علی پور کی ایمبولینسیز کا واقع کی اطلاع ملتے ہی بر وقت رسپانس گھر کے تمام افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا گیامحکمہ فوڈ اتھارٹی نے واقع کا نوٹس لے کر اپنی کارروائی شروع کر دی مضر صحت میٹھائی کھانے سے حالت خراب ہونے والوں کے نام1. عمران ولد اقبال حسین 19 سال2. ریحان ولد اقبال حسین 15 سال 3۔ فیضان ولد اقبال حسین 12 سال4. ثنا ولد اقبال حسین 18 سال شامل ہیں ۔
مٹھائی