جتوئی ‘ مضر صحت جوس کی تیاری ‘ سپلائی ‘ انتظامیہ کا چھاپہ ‘ دو کارخانے سیل

جتوئی ‘ مضر صحت جوس کی تیاری ‘ سپلائی ‘ انتظامیہ کا چھاپہ ‘ دو کارخانے سیل

  

جتوئی ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر جتوئی اور فوڈاتھارٹی کے اہلکاروں نے زہریلے کیمیکل سے مختلف کمپنیوں کے نام سے جوس تیار کرنے والے دو کار خانوں پر چھاپہ مار کر کار خانوں کو سیل کر دیا تفصیلات کے مطابق جتوئی شہر کے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی اور فوڈاتھارٹی مظفرگڑھ کے آفیسر(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

کو اعلاع دی کہ جتوئی شہر میں مختلف زہریلے کیمیکل سے مختلف کمپنیوں کے نام سے اپنے گھروں جوس تیار کر کے تحصیل جتوئی کے مختلف نواحی علاقوں میں سپلائی کیا جارہا ہے اور انسانی جانوں سے کھیلا جارہا ہے اور معصوم بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد کمبوہ اور فوڈاتھارٹی مظفرگڑھ کے اہلکاروں نے خفیہ طور پر محمد آصف درکھان،اور شیخ امجد کیمیکلز جوس اپنے گھر تیار کرتے تھے کار خانوں پر چھاپہ مارا تو وہاں پر مختلف زہریلے کمیکیلز سے مختلف کمپنیوں کے نام سے جوس تیار ہو رہا تھا اسی دوران فوڈاتھارٹی کے اہلکاروں نے کار خانہ سے مختلف کیمکیلز کے سمپل لیے کر کار خانوں کو سیل کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد کمبوہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی شخص کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دوگا اور غیر معیاری اشیاء4 بنانے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ میں جتوئی کی عوام ایسے زہریلے کیمکیلز سے مختلف اشیاء4 تیار کرنے والوں کی چھان بین کرے اور اس کا نام ساگہ راز میں رکھا جائے گا۔

چھاپہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -