7 مارچ ‘ وزیر اعلیٰ کا دورہ ڈیرہ متوقع

7 مارچ ‘ وزیر اعلیٰ کا دورہ ڈیرہ متوقع

  

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا سات مارچ کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ متوقع ہے۔ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے ہنگامی اجلاس (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

منعقد کرکے افسران کو انتظامات کے ہدایات جاری کردیں ڈپٹی کمشنرنے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا سات مارچ کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ متوقع ہے۔افسران دورہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے کر رپورٹ پیش کریں انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں صفائی اور حاضری کو یقینی بنائیں ہر سرکاری دفتر کے اندر اور باہر کوڑا دان موجود ہونا چاہیئے۔ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سید اشفاق حسین بخاری کو فوکل پرسن مقررکیاجاتاہے،وہ چھ مارچ سے دفاتر کا دورہ کرکے ڈسٹ بن کی موجودگی چیک کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پروفیسر اظہر جاوید کو وزیر اعلی شکایات سیل کے لئے فوکل پرسن مقرر کردیا ہے وہ وزیر اعلی سیل سے موصول شدہ عوامی شکایات پر متعلقہ محکموں سے رابطہ کرکے شکایات حل کرائیں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یسین،ایس پی طاہر مصطفے،متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -