شہید خرم علی بہادر سپاہی ‘ مودی کا جنگی جنون بھارت کی تباہی کا سبب بنے گا ‘ ذوالفقار کھوسہ

شہید خرم علی بہادر سپاہی ‘ مودی کا جنگی جنون بھارت کی تباہی کا سبب بنے گا ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے جس قوم میں خرم علی جیسے بہادر سپاہی ہوں انہیں کو ئی نہیں مٹا (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر میں وطن کا دفاع کر تے ہو ئے جام شہادت نوش کر نے والے ڈیرہ غازی خان کے بیٹے نائیک خرم علی کی نماز جنازہ کے بعد ان کے والد اور دیگر عزیزوں سے بات چیت کے دوران کیا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ شہیدوں کے بارے میں اللہ خود فرماتے ہیں کہ انہیں مردہ مت کہو بلکہ یہ زندہ ہیں ہمیں اپنی فوج اور جاں بازوں پر فخر ہے مودی جنگی جنون میں مبتلا ہے یہی جنون بھارت کی تباہی کا سبب بنے گا اس موقع پر شہید خرم علی کے والد نے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ میرے بیٹے نے شہادت کا رتبہ پاکر اپنا ،اپنے خاندان ،آپ کا ،ڈیرہ غازی خان کا ،پاک فوج کا اور پاکستان کا نام بلند کیا ہے ۔
ذوالفقار کھوسہ