پی پی 218 میں ضمنی الیکشن 8مارچ کو اپیلوں کی سماعت

پی پی 218 میں ضمنی الیکشن 8مارچ کو اپیلوں کی سماعت

  

ملتان (خبر نگار خصو صی ) حلقہ پی پی 218 کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کرنے کا گزشتہ(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

روز آخری دن تھا۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن ملتان کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ملک عاطف مظہر راں، ملک واصف مظہر راں، ملک محمد ارشد راں، محمد رمضان، ملک شاہد عباس راں، قاری محمد قاسم، محمد اسرار الحق چیمہ اور 8 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات گزشتہ روز تک جمع کروائے جانے تھے جبکہ اپیلوں پر سماعت 8 مارچ کو ہوگی اور آخری مرحلے میں امیدواروں کو نشانات 12مارچ کو الاٹ کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پی پی 218 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی مظہر عباس راں کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -