ووٹ منتقلی کیلئے تاریخ میں 31مارچ تک توسیع

ووٹ منتقلی کیلئے تاریخ میں 31مارچ تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملتان عاطف رحیم نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام جاری ہے۔ رائے(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کو اپنے شناختی کارڈ پر دئیے گئے مستقل یا عارضی پتوں کے مطابق یقینی بنائیں۔ ہر ضلع میں قائم دفتر ضلعی الیکشن کمشنر، رجسٹریشن آفیسر اور دفاتر اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران میں فارم پرانے اندراج و منتقلی ووٹ جمع کروانے کی تاریخ میں 31مارچ2019تک توسیع کردی گئی ہے۔ الیکشنز ایکٹ 2017کے سیکشن 27کے مطابق ایسے تمام رائے دہندگان جن کا ووٹ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ کسی دیگر پتہ پر درج تھا ان کو 31دسمبر 2018تک سہولت دی گئی تھی کہ وہ اپنے ووٹ کو شناختی کارڈ پر درج کسی بھی پتہ پر منتقل کروالیں۔ ایسے تمام رائے دہندگان جو اس سہولت کے پیش نظر اپنے ووٹ کو منتقل نہیں کرواسکے ہیں ان کے ووٹ مذکورہ بالا قانون کی روشنی میں غیر موثر ہوں گے۔ اس صورت حال کے پیش نظر آئین کی شق221اے اور الیکشنز ایکٹ 2017کے سیکشن 36میں دئیے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ ووٹ کے بنیادی حق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے اور رائے دہندگان کے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ پر درج پتوں کے مطابق منتقل کیا جاسکے۔ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے اس عمل میں ایسے تمام ووٹ جو کہ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ کسی دیگر پتہ پر درج ہیں کی نشان دہی کی جائے گی اور ان کو شناختی کارڈ پر درج پتوں پر منتقل کیا جائے گا۔ اس عمل کے دوران رائے دہندگان کو بھی یہ سہولت دی جارہی ہے کہ وہ اپنی خواہش کے مطابق شناختی کارڈ پر درج کسی بھی پتہ کے مطابق اپنا ووٹ منتقل کروائیں جس کے لئے وہ رجسٹریشن آفیسر، ضلعی الیکشن کمشنر یا اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر کے دفاتر میں 31مارچ 2019تک فارم نمبر21جمع کرواسکتے ہیں۔ رائے دہندگان مزید معلومات کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.ecp.gov.pkاور دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں۔ مزید برآں ضلع میں قائم مرکز معلومات و شکایات کا رابطہ نمبر اور ووٹ کے اندراج کی معلومات اپنا شناختی کارڈ نمبر8300پر ایس ایم ایس کر کے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔تمام مراکز پرانے وصولی فارم اندراج و منتقلی ووٹ ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔