انہار اور ہائی وے کی گرین بیلٹ پر بااثر مافیا کی قبضہ کی کوشش نا کام

انہار اور ہائی وے کی گرین بیلٹ پر بااثر مافیا کی قبضہ کی کوشش نا کام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے علاقے موضع ہالہ نزد کیپکو ٹی پوائنٹ پر محکمہ انہار،ہائی وے اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے نرسری و گرین بیلٹ بنائے جانے والی زمین پر بااثرقبضہ مافیا نے قبضہ کرکے تعمیرات کی کوشش کی تو عوامی اور سماجی حلقوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

جام آفتاب اور ایس ایچ او کوٹ ادو کلیم اللہ گاڈی فوری طورپر بھاری نفری کے ساتھ جائے قبضہ پر پہنچ گئے، پولیس کو آتا دیکھ کر قبضہ مافیا کا سرغنہ چوہدری حسن، چوہدری شہریار، فیصل اور دیگر آٹھ ساتھیوں سمیت موقع پر تعمیراتی سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے،پولیس نے موقع پر قبضہ کیلئے بنائی گئی ایک کوٹھی مسمار کرتے ہوئے موقع پر موجود اینٹیں ودیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیا،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو جام افتاب حسین نے ایس ایچ او کوٹ ادو کو ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا،جس پر پولیس کوٹ ادو نے قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، بروقت کارروائی پر اہل علاقہ ڈاکٹر محمد عرفان،ڈاکٹر منظور خٹک،محمد عرفان ، لیاقت نیاز ودیگر شہریوں نے پولیس و انتظامیہ کو خراج تحسین پیشکرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کی کروڑوں کی اراضی کا قبضہ تو واہ گزار کرالیاگیاہے جہاں فوری طور پر گرین بیلٹ مکمل کیاجائے،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انورسے اپیل ہے کہ سرکاری پراپرٹی اگرقبضہ گروپ سے بچانی ہے تو وہاں فوری طور پرگرین بیلٹ دیاجائے۔