ہمارے صبر کو نہ آزمایا جائے ،پیمانہ کسی بھی وقت لبریز ہوسکتا ہے ،ایران

ہمارے صبر کو نہ آزمایا جائے ،پیمانہ کسی بھی وقت لبریز ہوسکتا ہے ،ایران

  

تہران(آئی این پی)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جوہری معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ "ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کے قریب ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق "ظریف نے عالمی ایٹمی انرجی ایجنسی کے چیئر مین یوکیا آمانو کی جانب سے " ایان نے اپنی جوہری(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

سرگرمیوں کے حوالے سے ضمانتوں کو وسیع پیمانے کے مشترکہ ایکشن پلان کے دائرہ کار میں سر انجام دیا ہے " بیان پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے ایک بیان جاری کیا ہے۔بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو اور ان کے اتحادیوں پر نکتہ چینی کرنے والے ظریف نے مندرجہ ذیل الفاظ کو رقم کیا:" کہ نتن یاہو۔ ٹرمپ اور ان کے شراکت دار وں کے ایران کے بارے میں مسلسل جھوٹ موٹ کے پلندوں کے بر عکس ایٹمی ایجنسی نے ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح ایران کے اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے اور امریکہ کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کی جب کہ ایجنسی نے جوہری معاہدے پر کار بند رہنے کی توثیق کی ہے۔ تا ہم اس کے ساتھ ساتھ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ آسڑیا کے دارالحکومت ویانا میں یکجا ہونے والی ایٹمی انرجی ایجنسی کے چیئر مین نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک جائزاتی رپورٹ شائع کی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -