بشارالاسد کے دورہ تہران سے قبل جواد ظریف کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا، خبر ایجنسی

بشارالاسد کے دورہ تہران سے قبل جواد ظریف کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا، خبر ایجنسی

  

تہران(اے این این)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کو شامی صدر بشارالاسد کے دورہ ایران کے بارے میں پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی اثناء کے مطابق جواد ظریف نے اسی وجہ سے وزیر خارجہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں صدر حسن روحانی نے ان کا استعفی مسترد کر دیا تھا۔ اس خبر رساں ادارے نے اس سلسلے میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

کا حوالہ دیا ہے۔ شامی صدر اسد نے گزشتہ ہفتے ایران کے دورے کے دوران سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -