تیزگام میں آتشزدگی ‘ سیلون کینٹ سٹیشن منتقل ‘ آج سے تحقیقات شروع

تیزگام میں آتشزدگی ‘ سیلون کینٹ سٹیشن منتقل ‘ آج سے تحقیقات شروع

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)آگ لگنے کے باعث جلنے والی ریلوے کی سلیون کوملتان کینٹ اسٹیشن پرپہنچادیاگیاہے۔سلیون میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے ریلوے ہیڈکوارٹرزکی4 رکنی پرنسپل افسران کی ٹیم آج ملتان پہنچ کرواقعہ کی تحقیقات کریگی۔بتایاجاتاہے کہ جلنے والی سلیون انگریزدورمیں تیارکی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

سلیون تیزگام کے ساتھ کراچی کیلئے جارہی تھی کہ پیرکی شب گیلے وال اورلودھراں کے درمیان اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اوریہ مکمل طورپرخاکسترہوگئی۔سلیون کوگزشتہ روزملتان کینٹ اسٹیشن پرپہنچادیاگیاہے جہاں آج اس کے جلنے کی وجوہات اورذمہ داران کے تعین کے لئے پرنسپل افسران کی ٹیم تحقیقات شروع کریگی۔

تحقیقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -