خوفناک حادثے ‘ باپ ‘ بیٹے سمیت 6 افراد جاں بحق ‘ بزرگ کی خودکشی

خوفناک حادثے ‘ باپ ‘ بیٹے سمیت 6 افراد جاں بحق ‘ بزرگ کی خودکشی

  

وہاڑی ‘ احمد پور شرقیہ ‘ صادق آباد ‘ کبیروالا ‘ بارہ میل ‘ بٹہ کوٹ( بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی ‘ سٹی رپورٹر ‘ تحصیل رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار ‘ سپیشل رپورٹر ) حادثات اور مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔بوریوالا روڈ 5 ڈبلیو بی کے قریب تیز رفتار بس نے کار اور بیل گاڑی کو کچل ڈالا حادثہ کے نتیجہ میں 2 کار سوار موقع پر جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

منتقل کردیا ریسکیو ذرائع کے مطابق بس نمبری بی ایس ای 588 لاہور سے وہاڑی آرہی تھی کہ 5 ڈبلیو بی کے قریب آگے جاتی بیل گاڑی سے ٹکراتی ہوئی مخالف سمت سے آنیوالی مہران کار وی آر 153 پر جا چڑھی حادثہ کے نتیجہ میں کار اور بیل گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی بیل ہلاک ، کار میں سوار9/11 کا رہائشی ثمر ولد پرویز اور 16 ڈبلیو بی کا رہائشی نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا دونوں کی نعشوں کو ریسکیو ٹیم نے کار کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا ،بیل گاڑی مالک سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک شخص کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ریسکیو 1122 نے مریضوں اور نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیازخمیوں کا تعلق چشتیاں،وہاڑی اور قریبی چکوک سے بتایا جا رہا ہے۔ احمدپورشرقیہ ( سٹی رپورٹر) ٹریکر ٹرالی اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے دو افراد زخمی ، نواحی موضع در ہ چاچڑاں کے قریب کے ایل پی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں ٹریکٹر پر سوار با پ بیٹا ، حاجی عبدلغفور اور اس کا بیٹا محمد بلال سکنہ بستی ککس او چ شریف جاں بحق ہوگئے ۔ جبکہ ٹرالر پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار مو قع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا پولیس تھانہ صدر نے حادثہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ٹرین کی ٹکرسے 41سالہ محنت کش انڈر بریج سے گر کر جاں بحق ہوگیا‘ٹبہ قادر آباد کا رہائشی 41سالہ محنت کش محمد بوٹا گزشتہ صبح سویرے ہسپتال روڈ پر واقع انڈر بریج کے اوپر جارہاتھاکہ اسی دوران مال بردار گاڑی نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ انڈر بریج سے نیچے سٹرک پر آگرا ،جوہیڈ انجری ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب ریسکیو1122 کے مطابق عینی شاہدین اور موقع پر موجود شواہد کے مطابق یہ ایک ایکسڈنٹ ہے یہ شخص فون سن رہا تھا اور پیچھے سے ٹرین نے ہٹ کیا نیچے گرتے ہوے انڈر پاس کی دیوار میں لگا اور ہیڈ انجری کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ موبائل فون جیب میں نہیں تھا وہ ہاتھ سے نیچے گرنے کی وجہ سے ٹوٹا ہوا تھا ،ریسکیو اہلکاروں نے نعش ٹی ایچ کو ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔ روجھان (نمائندہ پاکستان ) انڈس ہائی وئے چوک روجھان پر دوموٹر سائکل میں ٹکر ٹکرسے گرنے والا موٹرسائیکل سوار ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق۔انڈس ہائی چوک روجھان پر دوموٹرسائیکل کے تعصادم کے نیتجے میں تین افراد سندھ پنجاب کی اہم شاہراہ سے گرپڑے جس میں ایک شخص حاجی غلام رسول سامنیسے آتے ہوئے ٹرک کی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا جبکہ دوافراد موٹر سائیکل تعصادم میں ممتاز اور ناصر زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیوون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گء اور زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاش شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان پہنچایا جہاں پر زخمیوں ناصر اور ممتاز کو طبی امداد دی گء جبکہ جاں بحق شخص حاجی غلام رسول کی لاش ورثہ کی حوالے کردی گئی ہے ۔ نواحی مو ضع جودھ پور کے رہائشہ ساٹھ سالہ حساس ادارے کے فاتر العقل ریٹائرڈ اہلکار محمد یوسف ولد ماکھے خان نے نواح سے گزر نے والی سدھنائی کینال میں چھلانگ کر خود کشی کر لی ،متوفی کا اپنے گھر والو ں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر حالا ت سے دلبرداشتہ ہو تے اس نے گزشتہ روز نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خا تمہ کر لیا،اطلا ع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعش کی تلاش شروع کر دی تاہم اٹھارہ گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال نعش نہ مل سکی ہے،متو فی نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور ایک فاتر العقل بیٹا چھوڑا ہے۔

حادثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -