مودی اپنی جیت یقینی بنانے کیلئے جنگ کی آگ لگانا چاہتا ہے‘ حامد سعید کاظمی

مودی اپنی جیت یقینی بنانے کیلئے جنگ کی آگ لگانا چاہتا ہے‘ حامد سعید کاظمی

  

خان پور ( نمائندہ پاکستان )سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قوم کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے اور وزیر اعظم انڈیا مودی انتخابات میں اپنی شکست دیکھ کر بوکھلا گیا ہے ۔ اور ہر قیمت پر اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لئے پورے علاقے کو جنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے ۔ وہ(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ممتاز تاجر رہنما اور امیر جمعیت اہل حدیث خان پور خواجہ بشیر احمد کی صاحبزادی اور سابق وائس چیئر مین چیمبر آف کامرس رحیم یار خان خواجہ عاطف بشیر کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے بعد مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ ہوئی تو دنیا تباہ ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ جنگ کوئی کھیل نہیں ہے مودی کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں انہوں نے کہا کہ جنگ کے حوالے سے پاکستانی حکومت کی پالیسی درست سمت میں ہے پاکستان ایک پُر امن ملک ہے ہم تو اپنے ملک میں دہشت گردی سے نمٹ رہے ہیں ہماری افواج تو اندرون ملک بھی جنگ میں مصروف ہے اس موقع پرخواجہ سلیم یحییٰ ایڈووکیٹ ،خواجہ رفیق احمد ، خواجہ کاشف بشیر ، خواجہ فیصل بشیر ،خواجہ فرخ بشیر ، حکیم لیاقت علی ابراہیمی ،شیخ حمید الدین حاکم ، عبدالعزیز انجم ، جام عبدالمجید جاوید،زبیر سبحانی ،ڈاکٹر محمود قریشی و دیگر افراد موجود تھے۔

حامد سعید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -