محکمہ صحت پنجاب ‘ طبی بنیادوں پر رخصت ‘ نئی گائیڈ لائن فائنل

محکمہ صحت پنجاب ‘ طبی بنیادوں پر رخصت ‘ نئی گائیڈ لائن فائنل

  

ملتان ( وقا ئع نگار )محکمہ صحت پنجاب نے کسی مریض کو 15 روز سے زیادہ میڈیکل ریسٹ دینے پر پابندی لگادی ہے۔اس حوالے سے طبی بنیادوں پر رخصت(میڈیکل ریسٹ) دینے کے حوالے سے نئی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ 15 یوم کے بعد دوبارہ میڈیکل(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ریسٹ دینا ہو تو مریض کا طبی معائنہ ضرور کیا جائے۔مریض کی شناخت تصویر،شناختی کارڈ کے ذریعے کی جائے۔ مریض کے نہ آنے اور صرف اسکے لواحقین کے آنے کی صورت میں میڈیکل ریسٹ یا میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ دیا جائے۔ڈاکٹر اس بیماری کے حوالے سے میڈیکل ریسٹ نہ دے۔جسکا وہ علاج نہیں کررہا یا اس علاج بارے وہ ٹرینڈ نہیں ہے۔گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ ایک قانونی دستاویز ہے اور عدالت کے طلب کرنے پر اس سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا خواہ اسکا استعمال قانونی دستاویز کے طور پر نہ بھی کیا جائے۔میڈیکل سرٹیفکیٹ کے اجرا میں ہمیشہ متعلقہ افسر کو مخاطب کیا جائے۔ڈاکٹر میڈیکل ریسٹ یا پھر میڈیکل ریسٹ ختم ہونے پر فٹنس کبھی اپنے آوٹ ڈور ڈے کے علاوہ مت دے۔میڈیکل ریسٹ اور فٹنس پچھلی تاریخوں یا ایڈوانس تاریخ میں نہ دیا جائے۔کسی اور ڈاکٹر کی طرف سے دیے گئے میڈیکل ریسٹ پر کوئی اور ڈاکٹر فٹنس نہ دے۔اگر کسی شخص کو کوئی بیماری نہیں اور وہ میڈیکل ریسٹ چاہتا ہے تو اس سے وجہ ضرور معلوم کریں اس طرح کے کیس میں صرف دو سے تین دن کا میڈیکل ریسٹ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اس صورت میں مکمل تصدیق کے بعد دیا جائے کہ متعلقہ شخص کی زندگی کو کسی سے خطرہ ہے۔میڈیکل سرٹیفکیٹ دینے کا ذمہ دار متعلقہ ڈاکٹر ہی ہوگا۔اگر اسے عدالت یا کسی کرائم سین میں طلب کیا جاتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -