دشمن کو بروقت جواب ‘ وکلا برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ‘ شکیل تارڑ
وہاڑی (بیوروپورٹ+نامہ نگار)وکلاء برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے صدر بار وہاڑی شکیل احمد تارڑ نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرک بار میں وکلاء ساتھیوں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملک کو کسی بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا وہ چاہے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
دہشت گردی کی صورت میں یابیرونی سازش ہو پاک فوج نے ملک پاکستان کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا اسی طرح موجودہ حالات میں بھی پاک فوج نے بروقت انڈیا کو اس کی اوقاف دکھائی جس سے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوا اس موقع پر سابق صدر بار و سینئر قانون دان مہر شیر بہادر لک نے کہا کہ پاکستان کی وکلاء برادری اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک فوج کی ملکی دفاع کے لئے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر علی انور ایڈووکیٹ شکیل چوہدری لیاقت بھٹی ایڈووکیٹ نوید ایڈووکیٹ شفقت لک ایڈووکیٹ اعزاز احمد ایڈووکیٹ رضوان وٹو و دیگر وکلاء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے ۔
شکیل احمد