چلڈرن کمپلیکس ‘ کرپشن کیس ‘ مرکزی ملزم بدستور روپوش ‘ گرفتاری پلان فلاپ

چلڈرن کمپلیکس ‘ کرپشن کیس ‘ مرکزی ملزم بدستور روپوش ‘ گرفتاری پلان فلاپ

  

ملتان ( وقا ئع نگار )چلڈرن کمپلیکس ملتان بوگس بلنگ کے ذریعے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا معاملہ،اینٹی کرپشن ٹیم عدالت سے فرار ہونے والے ملزم کو تاحال گرفتار نہ کرسکی۔واضح رہے کہ 28 فروری کومقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم تبشر نقوی انسداد رشوت ستانی عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوگیا تھا۔جس نے ہائی کورٹ سے تاحال عبوری ضمانت نہ کروائی ہے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

،جبکہ کیس کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن رضا کھاکھی کا اس بارے کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیاجائیگا۔دوسری جانب مقدمہ میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاوئنٹس آفس کو تمام بوگس بلز پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس سے قبل اینٹی کرپشن کو 38 میں سے 23 بلز پیش کیے گئے تھے جن کی فرانزک جانچ کے بعد رپورٹ میں سابق ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری اور موجودہ ایم ایس ڈاکٹر مظہر الخالق کے دستخط جعلی ثابت ہوگئے تھے۔ تاہم 15 مزید بلز تاحال اینٹی کرپشن کو نہیں دکھائے گئے۔جس پر تفتیشی افسرکی جانب سے 15 بلز پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -