ملتان، سرور شہید ‘ ڈاہرانوالہ میں بھارتی جارحیت کیخلاف مظاہرے ‘ پاک فوج کو خراج تحسین

ملتان، سرور شہید ‘ ڈاہرانوالہ میں بھارتی جارحیت کیخلاف مظاہرے ‘ پاک فوج کو ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)اس وقت پاکستان فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے اس لئے دفاعِ پاکستان کے معاملے پر طالبعلم، اساتذہ ، یونیورسٹی اہلکار افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

اظہار کریں چنانچہ یہ ریلی ہماری قومی منشاء کے اظہار کے لئے نکالی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ، آفیسرز اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام "عزم دفاعِ پاکستان ریلی " سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ریلی میں شریک تمام شرکاء کو تعریفی کردار ادا کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔شعبہ انٹرنیشنل ریلیشز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین نے کہا کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو یاد رکھنا کہ پاک فوج دنیا کی صف اول کی وہ فوج ہے جو انڈین فوج کو ناکوں چنے چبوا کر رکھ دے گی اور 22کروڑ عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اے ایس اے کے صدرڈاکٹر عبدالستار ملک، سیکرٹری جنرل انجینئر یاسر انور، آر او ڈاکٹر ریحان صادق ، آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر رانا جنگ شیر اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمدحر غوری و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار صہیب راشد خان ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد فاروق ، خزانہ دار ڈاکٹر عمر فاروق ، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، افسران، اہلکاران ، یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد ریلی میں شریک تھی۔ ویمن یونیورسٹی میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سینئر پروفیسر قدسیہ خاکوانی نے کی ریلی میں تمام فیکلٹی ممبران، افسراور ایمپلائز نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر قدسیہ خاکوانی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی فاش غلطی کی ہے پوری قوم اس وقت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،قوم کے اتحاد نے ثابت کردیا ہے کہ ا گر دشمن اس بھول میں ہے کہ ہم سیاسی جھگڑوں میں دفاع کو بھول جائیں گے تو ان کے اندازے غلط ہیں ۔

ریلیاں

چوک سرور شہید ‘ ڈاہرانوالہ(سپیشل رپورٹر ‘ نامہ نگار) چوک سرور شہید میں بھارتی جارحیت کیخلاف اورپاکستانی افواج کے حق میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کا آغازکوٹ ادو روڈ ہارون ٹریڈرز (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کے سامنے سے ہوا۔ ریلی میں تمام سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف،الرابعہ ٹرسٹ ، جماعت اسلامی ،جماعت اہلحدیث ، فقہ جعفریہ ، جمعیت علماء اسلام کے نمائندوں، تاجران ، سول سوسائٹی کے نمائندوں ، پریس کلب چوک سرورشہید کے صحافیوں،گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی رنگپورروڈ پرایک بڑی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ، حاجی عبدالستارسٹی ناظم ، محمد عابد منظور باروی ، میاں محمد صادق، ڈاکٹر ظفراقبال رانجھا ، ڈاکٹر مظہر اقبال رانجھا، ڈاکٹر امین محسن، رانا محمد فصیل جبار، مولانا اسماعیل آصف ،مفتی عزیزالرحمٰن ،نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا۔ اور ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ہم نے اپنے تمام تر اختلافات پس پشت ڈال دئے ہیں ، فوج اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھے ملک کی 30 کروڑ عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہیں۔تقریب کے اختتام پرمودی کا پتلا اور انڈین پرچم بھی نذرآتش کیا گیا۔ ڈاہرانوالہ میں انجمن تاجران، صحافتی اور سماجی حلقوں کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لییصبح دس بجے مشترکہ طور پر ریلی نکالی گئی، جس میں تاجروں، طلباء4 ، صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی یتیم والا چوک ڈاہرانوالہ سے شروع ہوئی اور مین ہاء وے روڈ سے ہوتی ہوئی چشتیاں روڈ عوامی پٹرول پمپ سے ٹرن ہو کر واپس یتیم والا چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء4 نے دشمن ملک بھارت کو پاک فوج کی طرف سے منہ توڑ جواب دینے اور در اندازی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری پر خراج تحسین پیش کیا، اور پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا، ریلی جب مین شہر سیگزری تو شہریوں نے ریلی کے شرکاء4 پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں، یتیم والا چوک پر ریلی ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی جہاں پر معروف سنگر نواز شہزاد نے اپنی پیاری آواز میں پاک فوج کے لیے ملی نغمے گائے، جبکہ کمپئرنگ کے فرائض سلطان محمود عرف پپو رحمانی نے سر انجام دئیے، انجمن تاجران ڈاہرانوالہ کے صدر اور سنئر نائب صدر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو دندان شکن جواب دے کر عالمی دنیا میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے،اس موقع پر سینئر صحافی،کالم نگار و سر پرست اعلی ادبی تنظیم روش انٹر نیشنل میاں میر احمد مستانہ سہروردی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی موثر حکمت عملی سے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا ہے، پاکستانی قوم نے ثابت کر دیا کہ ان کے اندر اب بھی 1965 والا جذبہ موجود ہے، امید ہے بھارت اب ایسی بزدلانہ حرکت کرنے کی دوبارہ کوشش نہیں کرے گا، اس نازک صورتحال میں صحافتی برادری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ڈاہرانوالہ میں انجمن تاجران، صحافتی اور سماجی حلقوں کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لییصبح دس بجے مشترکہ طور پر ریلی نکالی گئی، جس میں تاجروں، طلباء4 ، صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی یتیم والا چوک ڈاہرانوالہ سے شروع ہوئی اور مین ہاء وے روڈ سے ہوتی ہوئی چشتیاں روڈ عوامی پٹرول پمپ سے ٹرن ہو کر واپس یتیم والا چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء4 نے دشمن ملک بھارت کو پاک فوج کی طرف سے منہ توڑ جواب دینے اور در اندازی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری پر خراج تحسین پیش کیا، اور پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا، ریلی جب مین شہر سیگزری تو شہریوں نے ریلی کے شرکاء4 پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں، یتیم والا چوک پر ریلی ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی جہاں پر معروف سنگر نواز شہزاد نے اپنی پیاری آواز میں پاک فوج کے لیے ملی نغمے گائے، جبکہ کمپئرنگ کے فرائض سلطان محمود عرف پپو رحمانی نے سر انجام دئیے، انجمن تاجران ڈاہرانوالہ کے صدر اور سنئر نائب صدر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو دندان شکن جواب دے کر عالمی دنیا میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے،اس موقع پر سینئر صحافی،کالم نگار و سر پرست اعلی ادبی تنظیم روش انٹر نیشنل میاں میر احمد مستانہ سہروردی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی موثر حکمت عملی سے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا ہے، پاکستانی قوم نے ثابت کر دیا کہ ان کے اندر اب بھی 1965 والا جذبہ موجود ہے، امید ہے بھارت اب ایسی بزدلانہ حرکت کرنے کی دوبارہ کوشش نہیں کرے گا، اس نازک صورتحال میں صحافتی برادری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

خراج تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -