شناختی کارڈ بحالی میں رکاوٹیں ‘ ڈپٹی کمشنر ملتان سے 1 ہفتے میں رپورٹ طلب

شناختی کارڈ بحالی میں رکاوٹیں ‘ ڈپٹی کمشنر ملتان سے 1 ہفتے میں رپورٹ طلب

  

ملتان (خبر نگار خصو صی )ہائیکورٹ ملتان بینچ نے 16 پختون افراد کے شناختی کارڈ بحال کرنے کا مسئلہ حل نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر ملتان سے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 14 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملتان کے فانوس خان سمیت 16 افراد نے درخواست دائرکی تھی کہ وزارت داخلہ کی جانب ان کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے جبکہ فانوس خان 1947ء سے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

ہی اس علاقہ میں رہائش پذیرہے اوراس کے والد کو بھی 1974ء سے شناختی کارڈجاری ہے نیزاس کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری شدہ ہے اور رابطہ کرنے پر اس کو ڈپٹی کمشنر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن شناختی کارڈ بحال نہیں کیا جا رہا ہے جس پر قبل ازیں سابق ڈپٹی کمشنر خود عدالت پیش ہوئے اور جواب پیش کیا تھا کہ اس معاملہ پر وزارت داخلہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ لوکل کمیٹی بنا دی گئی جس میں محکمہ نادرا، ایم آئی، آئی بی، پولیس، آئی ایس آئی اور ڈی سی کے نمائندے شامل ہیں اور کمیٹی ہی فیصلہ کرے گی لیکن اب تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -