چور ‘ ڈاکو بے لگا م ‘ وارداتوں میں تیزی ‘ پولیس کاغذی کارروائیوں میں سب سے آگے

چور ‘ ڈاکو بے لگا م ‘ وارداتوں میں تیزی ‘ پولیس کاغذی کارروائیوں میں سب سے ...

  

ملتان ( وقا ئع نگار) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی طلائی زیورات، سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے پولیس ان وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہیگزشتہ چوبیس گھنٹوں(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کے دوران ہونے والی ان وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی قیمتی گھریلو سامان زیورات موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز سے محروم ہو گئے ہیں پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں دہلی گیٹ کے علاقہ سے نامعلوم چور صفدر نامی شخص کے گھر سے سات لاکھ 56 ہزار روپے کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے دہلی گیٹ سے علی سانول کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی اسی علاقے میں شادی کی ایک تقریب سے ذیشان کا موبائل فون چوری ہو گیا مخدوم رشید کے علاقہ 18کسی میں جندوڈا کے ڈیرے سے 36 ہزار روپے کے بکرے چوری ہوگئے چک 8 ایم آر سے جہانگیر کی 80 ہزار روپے کی بکریاں چوری ہو گئیں بدلہ سنت سے محمد افضال کا موبائل فون چوری ہو گیا موضع مٹوٹلی سے سرکاری سکول سے بجلی کی موٹر چوری ہو گئی گلبرگ کالونی سے کامران نامی شخص اور اس کی بیوی رکشہ سے اتر کر گھر کی طرف آ رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا جس میں 32 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون موجود تھا وائی بلاک سے عمران نامی شخص موبائل فون پر کال سن رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر موبائل چھین کر فرار ہو گیا ای بلاک شاہ رکن عالم کالونی میں کامران نامی شخص کے گھر میں کام کرنے والی دو خواتین 5 لاکھ 30 ہزار روپے کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئیں محلہ غریب نواز سے پرویز نامی شخص کے گھر سے 27000 روپے کا سامان چوری ہوگیا گریڈ اسٹیشن وہاڑی روڈ کے قریب تین مسلح ڈاکو محمد نوید کو گن پوائنٹ پر ہراساں کرکے اس سے 58 ہزار روپے کی نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے بوسن ہٹھاڑ کے قریب تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار سیلزمین صدام سے سینتیس ہزار روپے کی نقدی موبائل فون اور ہیلمٹ چھین کر فرار ہو گئے نواب ہوٹل شیر شاہ کے قریب نامعلوم چور جمشید نامی شخص کے ٹرالر سے تین لاکھ چوالیس ہزار روپے کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے بھٹہ کالونی سے دو مسلح ڈاکو زہیب الرحمن سے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے قاسم بیلہ سے محمد اقبال کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ضلع کچہری سے نوید کا موبائل فون اور محلہ طارق آباد سے پرویز کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ممتاز آباد سے شادی کی تقریب کے دوران راجستھان میرج کلب سے 6 موبائل فون چوری ہو گئے پیپلز کالونی اسے اکرام الحق کے گھر سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان اور نقدی چوری ہو گئی ڈیرہ محمدی سے محمد عارف کے گھر سے 54 سو روپے کی نقدی چوری ہو گئی غوث آباد سے محمد زاہد کے گھر سے تین چور 20000 روپے مالیت کا سامان اور نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے تھانہ مظفرآباد کے علاقہ جنگل بیڑہ سے مختیار احمد کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا تعمیراتی سامان رحمان عمران عرفان پنوں اور ان کے چار نامعلوم ساتھیوں نے چوری کر لیا گلگشت کے علاقہ گردیزی مارکیٹ سے ہے فصیح اللہ کی دس ہزار روپے کی نقدی چوری ہو گئی چونگی نمبر 9 کے قریب حذیفہ نامی شخص سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار 25000 روپے کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے محمدی محلہ سے مبشر نامی شخص سے موٹر سائیکل سوار جھپٹا مار کر موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے نیو ملتان سے طالب حسین کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -