سرکاری خزانے کو بھاری نقصان ‘ پٹواری‘ گرداور کیخلاف کارروائی شروع

سرکاری خزانے کو بھاری نقصان ‘ پٹواری‘ گرداور کیخلاف کارروائی شروع

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)موضع موسن شاہ کے پٹواری اشتمال محمد شریف اور گرداور اشتمال فتح محمد نے جعلسازی کرکے سرکاری رقبے بیچ کھائے اور گورنمنٹ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، پٹواری کا ریکارڈ قبضہ میں لیکر کاروائی شروع،موضع موسن شاہ کے رہائشی حاجی ملازم حسین ولد محمد نواز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشتمال مظفرگڑھ کو دی گئی درخواست (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ سابقہ سی او اشتمال انچارج فتح محمد گرداور اور پٹواری محمد شریف اشتمال حلقہ موسن شاہ کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ نے موضع ہذا جوکہ عرصہ دراز سے زیر اشتمال ہے ،جس کا فرضی اور بوگس ریکارڈ تیار گیا ہے،جس کے چاروں اطراف حدودی لائنیں قائم نہ کی گئیں ہیں اور انتقال نمبر1354 تبدیلی حقوق ملکیت بحق سنٹرل گورنمنٹ رقبہ تعدادی8514 کنال تقریباً ضبط کردی گئی تھی،ان کے فرضی مالکان ظاہر کرکے بندربانٹ کردی گئی تھی،جعلی فرد بدرنمبر1 تیار کی گئی اور کھاتہ نمبر174 تا186 رقبہ تعدادی3219 کنال جوکہ فرضی اور بوگس تیار کی گئی جس کا سرکاری رقبہ کو نقصان پہنچانے کی خاطر فرضی مالکان ظاہر کرکے جاگیرداروں اور اپنے من پسند لوگوں کے نام رقبہ منتقل کرکے فروخت کرتے رہے جس کا ریکارڈ پڑتال ہونے پر اخورد برد ثابت ہوجائیگا اور کھاتہ نمبر155 میں منشی سلیمان رشید ولد کریم بخش وغیرہ کا فرضی نام اندراج کرکے1440 کنال رقبہ سنٹرل گورنمنٹ فرضی طور پر اپنے من پسند لوگوں کو فروخت کردی گئی، فرد بدر نمبر1 جوکہ کھاتہ نمبر174 تا186 رقبہ تعدادی3219 ظاہر کردہ فرضی و بوگس ریکارڈ بنا کر اور بوگس کلیموں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے چہیتوں کے نام انتقالات و بیع کرتے رہے،حاجی ملازم حسین نے مزید بتایا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے حکم چٹھی نمبری477/2012 مورخہ7-2-12 بابت حقوق و خیل کاریکی سالم رقبہ و خیل کارکو دینے کا حکم ہوا،حکم عدولی کرتے ہوئے انتقال نمبر3740,3745 و دیگر انتقالات چٹھی ہذا کے دیگر انتقالات کا رقبہ کا 1/4 حصہ غائب کردیا اور دیگر انتقالات کو اپنے چہیتوں کے نام انتقالات و بیع کرتے رہے،اور دیگر اہلیان دیہہ کے حقداران کو بلا وجہ رقبہ کم دیا گیا،اور حدودی لائنیں قائم نہ کرکے اور ٹھاک بست نہ لکھیں اور اپنے چہیتوں کو نوازتے رہے،جا کا واضح ثبوت انتقال نمبر2175 مہر دین وغیرہ بنام فجے خان وغیرہ جوکہ پٹواری محمد شریف نے مورخہ18-4-96 کو فرضی و بوگس ریکارڈ بنا کر تصدیق کروالیا جوکہ31-3-15 کو بحکم اے ڈی سی جی اشتمال کے حکم پر خارج ہوگیا او۵ر پٹواری اشتمال کو کوئی سزا نہ دی گئی،اس طرح کافی جعلی و بوگس انتقال وغیرہ پڑتال ریکارڈ سامنے آگئے،جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشتمال نے موضع موسن شاہ کے گرداور اور پٹواری کا ریکارڈ قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا،بعدازاں علاقہ کی معزز شخصیت غلام حسن کی قیادت میں محمد آصف جوئیہ،حاجی ملازم جوئیہ،عثمان جوئیہ،عظمت جوئیہ،رمضان جوئیہ،ملک نذیر،بلال،سیف اللہ،عمردراز جوئیہ،صوبہ سیال،علی جوئیہ سمیت موضع معظم محسن کی عوام نے مظفرگڑھ تحصیل آفس پہنچ کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشتمال اور تحصیلدار صاحبزادہ محمد ظفر مہاروی کا شکریہ ادا کیا اوراپیل کی کہ موضع موسن شاہ کی غریب اور مظلوم عوام کو انکا حق دیکر انصاف کا بول بالا کریں تاکہ غریب لوگوں کو انکا حق مل سکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -