2 لڑکوں کی آپس میں شادی ‘ 19 ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنیکا حکم

2 لڑکوں کی آپس میں شادی ‘ 19 ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنیکا حکم

  

ملتان (خبر نگار خصو صی )جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے 2 لڑکوں کی آپس میں شادی اور غیر اخلاقی محفل کے مقدمہ میں ملوث 19ملزموں کی درخواست ضمانت 50,50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزموں محمد مجاہد عرف پائل جان، خضر حیات، فیاض، محمد عدنان، محمد رمضان، ساغر عباس، غلام عباس، محمد ہاشم، احمد بخش، ساجد، محمد عمران، محمد(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

عرفان عرف چاہت، محمد عرفان عرف پنکی جان، محمد اختر عرف گلابوں، محمد ناصر عرف شما جان، عرفان عرف بنٹی، عرفان عرف شیزا، مٹھو عرف راگنی، محمد سلیم عرف ثناء اور رشید احمد عرف سجنی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی تھی کہ پولیس تھانہ الپہ کے مطابق 2 مارچ کو پولیس کو اطلاع ملی کہ اڈہ بند بوسن کے قریب عامر ڈھلوں اور مجاہد عرف پائل جان آپس میں شادی کر رہے ہیں جہاں دعوت اور فحش رقص کا سلسلہ جاری ہے جہاں چھاپہ مارا تو 100/150 افراد موجود اور سٹیج پر خواجہ سراء فحش رقص کر رہے تھے جس پر درخواست گذار ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ وہ بے گناہ ہیں اور مقدمہ بدنیتی سے غلط حقائق پر درج کیا گیا ہے اور ان پر صرف موقع پر موجودگی کا الزام عائد کیا گیا ہے اور الزامات ممنوعہ دفعات میں نہیں آتے ہیں اس لئے ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -