اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی

اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن )اوگرا نے کے مسلسل دوسرے ماہ درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی ہے اوگرا کی جانب سے گیس (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کمپنیوں کے لئے قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تفصلات کے مطابق سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 10.30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہیفروری میں ایل این جی کی قیمت 10.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 0.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے سوئی سدرن کے لئے درآمدی ایل این جی کی قیمت 10.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے اس سے قبل فروری میں سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 10.90 ڈالر مقرر تھی سوئی سدرن کے لئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 0.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں کا اطلاق مارچ 2019 کے لئے ہوگا۔
اوگرا