پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنیکی بھارتی سازش ناکام بنائینگے ‘ شاہ محمود قریشی

پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنیکی بھارتی سازش ناکام بنائینگے ‘ شاہ محمود ...

  

ملتان(نیوز رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا نمائندہ ہونے پر فخر ہے۔ بطور وزیر خارجہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازش کو ناکام بنایا۔ سفارتی و خارجی محاذ پر پاکستان کا بھرپور دفاع کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزارت خارجہ میں ملتان کی مختلف یونین کونسلوں سے آئے ہوئے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

نمائندگان سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو کامیاب سفارتی کاری پر مبارک باد دی اور پھول پیش کئے۔ انہوں نے کہا بطور وزیر خارجہ ملک کیلئے جو کچھ ہوسکا وہ کیا اور کرتا رہوں گا۔ یہ اہل ملتان کی محبت ہے جنہوں نے مجھے اپنا نمائندہ چنا اور ان کا منتخب کردہ نمائندہ پوری دنیا میں پاکستان کی نظریاتی و خارجی اورسفارتی محاذ پر دفاع کررہا ہے۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کا باسی ہونے پر فخر ہے۔ اور خطے کی محرومیوں کا مجھے پوری طرح ادراک ہے۔ماضی میں اس خطے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔ اسی پسماندگی اور محرومیوں کو دیکھتے ہوئے یہاں کی عوام نے الگ صوبے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جنوبی پنجاب صوبے پر مشاورت کا عمل جاری ہے اور انشاء4 اللہ جلد ہی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جس سے یہاں کے باسیوں کے مسائل ملتان میں ہی حل ہونگے۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام صوبے کے قیام کی کڑی ثابت ہوگا۔ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے جلد ہی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گااور نئے صوبے کے قیام کیلئے آئینی و قانونی مراحل پورے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا عوام نے تحریک انصاف کو 2018 ء4 کے انتخابات میں تحریک انصاف کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہے۔ اب جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کرنا ہمارا فرض ہے۔ ہم جنوبی پنجاب کے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ اور جنوبی پنجاب خطے کی محرومیاں دور کرکے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے علاقائی نمائندگان کو یقین دہانی کروائی کے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور یہاں کیلئے علیحدہ ترقیاتی بجٹ مختص کیا جائے جو کہ صرف جنوبی پنجاب کی ترقی پر خرچ ہو گا۔اس موقع پر علاقائی نمائندگان نے جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -