کوٹ ادو ‘ میٹرک امتحان ‘ نقل لگانے پر طالبعلم گرفتار ‘ دوسرا جوابی کاپی لیکرفرار

کوٹ ادو ‘ میٹرک امتحان ‘ نقل لگانے پر طالبعلم گرفتار ‘ دوسرا جوابی کاپی ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)میٹرک کے سالانہ امتحان میں نقل لگاتے طالبعلم گرفتار،دوسرا طالبعلم جوابی کاپی لیکر فرار ہوگیا،دونوں کیخلاف مقدمات درج ، اس بارے تفصیل کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان میں گزشتہ روز سنٹر نمبر9گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر2میں کمرہ امتحان میں نقل لگانے والے امیدوار محمد عاطف رولنمبر26644کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر نگران نے سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کیا (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

دوران تلاشی مزید نقلی مواد بھی برآمد ہوا،سپرنٹنڈنٹ محمد سمیع اللہ نے طالبعلم کے خلاف یو ایم سی بناکر اس کا کیس تھانے بھجوادیا،پولیس کوٹ ادو نے طالبعلم محمد عاکف کو حوالات میں بندکرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر159/19زیر دفعہ پنجاب یونیورسٹیز اینڈ بورڈ مال پریکتس ایکٹ 1950آرڈیننس 1999کے تحت درج کرلیا،تھانہ سنانواں کے علاقہ میں امتحانی سنٹر میں طالبعلم محمد آصف رولنمبر281809جوابی کاپی ساتھ لیکر فرارہوگیا ،پولیس سرکل کوٹ ادو نے دونوں طالبعلم کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -