داعش کے جہادی جرمن شہریوں کو واپس لایا جائے، جرمن جریدہ

داعش کے جہادی جرمن شہریوں کو واپس لایا جائے، جرمن جریدہ

  

برلن(اے این این )جرمنی کے اقتصادی جریدے ہانڈلزبلاٹ نے منگل کے روز اپنے ایک اداریے میں لکھا کہ جرمنی کو اپنے ان تمام شہریوں کو واپس قبول کرنا ہو گا، جو شام میں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ یا داعش کی طرف سے لڑتے ہوئے گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ اس جریدے نے اس سلسلے میں امریکا کے مطالبات اور شام میں داعش کے خلاف لڑنے والی کرد ملیشیا ایس ڈی ایف کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ داعش کے ان زیر حراست عسکریت پسندوں کو واپس جرمنی لایا جانا چاہیے۔ شام میں کرد ملیشیا اب تک تین سو کے قریب یورپی جہادیوں کو گرفتار کر چکی ہے، جن میں سے چالیس کے قریب جرمن شہری ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -