ڈیرہ‘ شہر کے مختلف علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیل‘بیماریاں عام

ڈیرہ‘ شہر کے مختلف علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیل‘بیماریاں عام

  

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) نظامی ٹاؤن ، شہزاد کالونی ،مسلم ٹاؤن ،شاکر ٹاؤن کی گلی نمبر 1 کے علاقہ مکینوں نعیم بھٹی ،شیخ رفیق ،اقبال احمد ،اظہر ترین ،منور شیخ ،وڈیرہ خان ،فرحان شیخ ،تنویر بھٹی ،عمیر اقبال ،اسامہ اقبال و دیگر کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے سیوریج کا گندہ پانی گلیوں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

میں کھڑا ہوا ہے اور اب آہستہ آہستہ ان کے گھروں میں بھی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے سیوریج کی بندش کی وجہ سے چوک اور گلیاں جھیل کے مناظر پیش کر رہی ہیں گندے پانی کی وجہ سے مکینوں کی قیمتی سکنی و کمرشل املاک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے سیوریج کے گندے پانی پر پیدا ہونے والے زہریلے مچھر خطرناک بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی نہ ہونے سے تعفن کے باعث سانس لینے میں بھی دشواری پیدا ہو چکی ہے مگر کارپوریشن کے افسران کی دانستہ مجرمانہ غفلت کے باعث یہ علاقہ غلاظت اور گندگی کی تصویر بن چکا ہے اور سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن کے افسران اور عملہ کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ یہاں کے مکین اپنی جائیدادیں فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ، علاقہ مکینوں کے مطابق اربن آبادیوں میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کی بندش ارباب اختیار کیلئے سوالیہ نشان بن چکی ہے اس ساری صورتحال کے باوجود ضلعی افسران حکومتی ارکان اسمبلی اور کارپوریشن کے ارباب نے آنکھوں پر بے حسی کی پٹی باندھی ہوئی ہے اور اربن آبادیوں میں بڑھتے ہوئے مسائل سے دانستہ چشم پوشی کر رہے ہیں مکینوں نے کمشنر ڈیرہ طاہر خورشید اور ڈپٹی کمشنر اقبال مظہر مہار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقوں میں صفائی ستھرائی اور سیوریج سسٹم فوری بحال کیا جائے علاقہ مکینوں نے میڈیا کے توسط سے علاقہ میں ترقیاتی کام کرائے جانے اور سیوریج و صفائی کے معیار میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

گندگی ڈھیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -