سخی سرور ‘ قتل کیس میں ملزم جعفر غوث کی سزائے موت برقرار

سخی سرور ‘ قتل کیس میں ملزم جعفر غوث کی سزائے موت برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں محمد اقبال بھٹی نے تھانہ سخی سرور کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ھوئے ملزم جعفر غوث کی سزائے موت کی سزا کو برقرار رکھا استغاثہ کے مطابق مقتولہ نفیسہ بی بی کے چچا ملک فیض محمد نے 2012 میں تھانہ سخی سرور میں درخواست دیتے ھوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم جعفر غوث اس کی نفیسہ بی بی جو کہ بی ایس سی کی طالبہ تھی کو دوستی لگانے کے لیے اکثر (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کالج جاتے ھوئے راستے میں روک کر تنگ کر تھا جس کی شکایت اس کے والد کو کی اس رنجش کی بنا پر جعفر عوث نے اپنے دوست عمران کے ساتھ ملکر نفیسہ بی بی کا راستے میں روک کر چھریوں کے وار کر کے ناحق قتل کر دیا پولیس تھانہ سخی سرور نے چچا ملک فیض کی مدعیت میں 98/12بجرم 302 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ھوئے چالان مکمل کرکے اسوقت ڈیرہ غازیخان میں تعینات سیشن جج ابراھیم اصغر کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے 2015میں کیس سماعت کرتے ھوئے جرم ثابت ھونے پر ملزم جعفر غوث کو سزائے موت جبکہ محمد عمران کو شک کا فائدہ دیتے ھوئے بری کرنے کا حکم سنایا تھا جس کے بعد مجرم جعفر غوث نے لاھور ھائی کورٹ ملتان بنچ میں اپیل دائر کی تھی کہ فاضل جج نے اس کے بیان نہیں سنے جس پر لاھور ھائی کورٹ ملتان بنچ نے کیس ریمانڈ کر کے سیشن جج ڈیرہ غازیخان کو بھیجا ڈسٹرکٹ اینڈ سئشن جج میاں محمد اقبال بھٹی نے مقدمہ کی دوبارہ سماعت کرتے ھوئے گزشتہ روز مجرم جعفر غوث کی سزا، سزائے موت کو برقرار رکھنے کے فیصلہ کا حکم سنا دیا ھے۔