بہترین حکمت عملی ‘ پاک فوج نے مودی کو اوقات یاد دلا دی ‘ رضا ربانی کھر

بہترین حکمت عملی ‘ پاک فوج نے مودی کو اوقات یاد دلا دی ‘ رضا ربانی کھر

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی ملک رضا ربانی کھر وتحصیل سیکرٹری پیپلز پارٹی کوٹ ادو رائے ثاقب پرہاڑ نے اپنے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے،بھارت کی جارحیت کی بھوپور مذمت کرتے ہیں، پاکستانی فوج کی بہترین حکمت عملی نے انڈیا کو ناکوں چنے چبوادئے ہیں،دشمن کے خلاف پوری قوم تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں متحداورمتفق ہیں، بی بی شہید جب میزائیل ٹیکنالوجی کے حصول کیلیے شمالی کوریا کے دورے پر تشریف لے گئیں،اس دورے میں ان کے طیارے کو فضا میں تباہ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی،مگر بی بی نے اپنی جان کی پرواہ نہ کی اور شمالی کوریا سے میزائیل ٹیکنالوجی لے آئیں جس کی وجہ سے آج ہمارا دفاعی نظام بہت مضبوط ہے،انہوں نے کہا کہ جے ایف سیون جو انڈیا کے طیارے گرانے میں استمال ہوا یہ شہید ذولفقار علی بھٹو کی چین دوستی سے لیے ہوئے تیارے ہیں جو بھٹو نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کو تحفہ دیا،آج ضرور شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی روح کو سکون ملا ہو گا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اسکی قیادت نے ہمیشہ ملک کواندرونی اور بیرونی مسائل سے نکالا، آج پاکستان کو پیپلزپارٹی کے قائیدین کے خون کے نذرانوں سے بننے والے میزائیلوں اور لڑاکا طیاروں نے محفوظ بنایا جس پر پوری قوم پاکستانی فوج کے ساتھ ساتھ شہید بھٹو اور شہید بینظیربھٹو کو بھی سلام پیش کرتی ہے انہوں نے کہاکہ حسن صدیقی جیسے جوان قوم کافخر ہیں قوم کو بجا طور اپنے جوانوں پر فخر ہے۔

رضا ربانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -