’’خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ‘‘ کے حوالے سے ورکشاپ

’’خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ‘‘ کے حوالے سے ورکشاپ

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ٹاؤن شپ کیمپس میں ’’خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ‘‘ کے حوالے سے گزشتہ روز ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جو چار روز تک جاری رہے گی۔

ورکشاپ میں قومی و بین الاقوامی ریسورس پرسنز نے خصوصی شرکت کی اور مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں عصر حاضر میں سیاسی و سماجی اعتبار سے خواتین کا کردار دوچند ہو چکا ہے۔ قدرت نے بلاتفریق جنس انسان کو عقل سلیم سے نوازا ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ خواتین کسی سے کم نہیں، بس ضرورت صرف خود کو پہچاننے کی ہے۔ ایک خاتون اپنے اندر چھپی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نہ صرف گھر بلکہ ملکی ترقی و خوشحالی میں بھی کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس کونسلنگ سنٹر، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر عاشق حسین ڈوگر نے ریسورس پرسنز سمیت تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس ورکشاپ سے طالبات کو عملی زندگی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ ورکشاپ میں طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی، جنہوں نے اس سرگرمی کو خوب سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -