فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام گلوٹن سے پاک خوراک کے عنوان پر سیمینار

فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام گلوٹن سے پاک خوراک کے عنوان پر سیمینار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی اور چلڈرن ہسپتال (گیسٹرو انٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ) کے زیر اہتمام سیلیئک مرض میں ’’گلوٹن سے پاک خوراک‘‘ کے عنوان پرایک روزہ آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔سیلئیک بیماری میں بہترین غذا کے چناؤ کے حوالے سے مریضوں کے والدین کوماہرین کی جانب سے براہ راست آگاہی فراہم کی گئی۔بیماری میں مبتلابچوں کیلئے ڈرائنگ اور پینٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد اور وزن ، قد اور موئک جیسے بنیادی ٹیسٹ بھی فری کیے گئے۔۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بطور مہمان خصوصی جبکہ میڈیکل آفیسر چلڈرن ہسپتال پروفیسر محمد سلیم، ڈین پروفیسر مسعود صادق اورگیسٹرو انٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کی سر براہ ڈاکٹر ہماچیمہ نے بھی شرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -