عوام پر بجلی مہنگائی کا اضافی بوجھ نہ لادا جائے،اشرف بھٹی

عوام پر بجلی مہنگائی کا اضافی بوجھ نہ لادا جائے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام پر بجلی ، تیل ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا بوجھ نہ لادا جائے اس سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا حکمران مسلسل عوام پر مہنگائی کا بم گرار ہے ہیں پٹرولیم مصنوعات ، ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے اس اضافے سے ملک میں مہنگائی کانیاطوفان آئے گااورغربت کی چکی میں پسے عوام کی زندگی مزید مشکلات سے دوچار ہوجائے گی۔

بجلی ،گیس ، پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو شدید مایوس کرکے رکھ دیا ہے۔ مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ ایل پی جی ، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے تاکہ عوام کو سکھ کا سانس مل سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ غربت،مہنگائی ،بے روزگاری،بددیانتی ،کرپشن جیسے سنگین مسائل نے ملک کا دیوالیہ نکال دیاہے۔مختلف ٹیکس لگاکر عوام کاخون نچوڑاجارہاہے ۔تحریک انصاف کی حکومت میں عام آدمی کے حالات بہترہونے کی بجائے بدترہوتے جارہے ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کو فاقہ کشی اور خودکشی پر مجبورکردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جھوٹی تسلیوں اوردلاسوں سے عوام کی حالت زار نہیں بدل سکتی حکمرانوں کو عوام کے دکھ درد کا احساس نہیں تبدیلی کے نام پر عوام کو مسائل میں اضافے کے سوا کچھ نہیں ملاملکی مسائل کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھتے جارہے ہیں ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -