قرآنی انسا ئیکلو پیڈیا کی 100 ویں تقریب رونمائی آج ہوگی

قرآنی انسا ئیکلو پیڈیا کی 100 ویں تقریب رونمائی آج ہوگی

  

لاہور (نمائندہ خصو) تحریک منہاج القرآن لاہورکے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تالیف کردہ قرآنی انسا ئیکلو پیڈیا کی 100ویں تقریب رونمائی آج 6مارچ(بدھ) ہوگی ۔

تقریب سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب اورصدارت پیر سید محی الدین محبوب کاظمی کرینگے جبکہ صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن شاہ،ڈاکٹر یاسمین راشد،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان،سید صمصام شاہ بخاری،ماہر تعلیم پروفیسر قاسم علی شاہ،ڈاکٹر طاہر حمید تنولی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔تقریب رونمائی کی میزبانی کے فرائض تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 144 اور 145-A انجام دے رہے ہیں جس میں علماء کونسل،یوتھ لیگ،،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور ویمن لیگ کے عہدیدار اور کارکنان شریک ہونگے۔تقریب کا انعقاد آغاز میرج لان بالمقابل پاکستان منٹ گیٹ جی ٹی روڈ شالا مار باغ میں ہوگا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تالیف کردہ شہرہ آفاق قرآنی انسا ئیکلو پیڈیا کی تقاریب رونمائی سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ،پنجاب،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان میں منعقد ہو چکی ہیں اور آج 6 مارچ لاہور میں ہونیوالی 100 ویں تقریب ہے ۔تقریب میں پیر صوفی محمد یوسف،عارف حمید بھٹی،ضیاء شاہد کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -