مریضوں کے لئے خوشخبری ، سرکاری ہسپتالوں کو علاج معالجہ مہنگا کرنے سے روک دیا گیا

مریضوں کے لئے خوشخبری ، سرکاری ہسپتالوں کو علاج معالجہ مہنگا کرنے سے روک دیا ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) علاج معالجہ مہنگا ہونے کا خطرہ وقتی طور پر ٹل گیا۔ پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے اور ٹیسٹوں کے نئے ریٹس پر عملدرآمد روک دیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے تمام ہسپتالوں کے سربراہوں کے نام مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئے ریٹس کا اطلاق نہ کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اہم ٹیسٹوں کے ریٹس تک طے نہیں کئے گئے اور انجیوگرافی سمیت متعدد ٹیسٹوں کے نئے ریٹس پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی زیادہ مقرر کر دیئے گئے تھے جس پر نئے ریٹس کا فی الحال اطلاق نہیں کیا جارہا اور اب نئے ریٹس کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -