ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا

ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خالد نذیر کا صفائی ستھرائی کی صورت حال کو مانیٹر کرنے کے حوالے سے شہر کا اچانک دورہ۔دورے میں جی ایم آپریشن سہیل انور ملک اور سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور سمیت دیگر افسران بھی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ تھے ۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر افسران کی جانب سے چوبرجی، علامہ اقبال روڈ، سنگھ پورہ، جی ٹی روڈ، بوگہی وال، سلامت پورہ، رحمان پورہ، گھوڑے شاہ، کچھوپورہ سمیت مختلف علاقوں کا وزٹ کیا گیا او ر اس سلسلہ میں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں سے 90فیصد سے زیادہ کوڑا کرکٹ اٹھایا لیا گیا ہے، اچانک دورے کا مقصد صفائی ستھرائی کی مجموعی صورت حال کو مانیٹر کرنا اور ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنا تھا مزید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ورکرز کی ہڑتال کے باعث رہ جانے والے کوڑے کرکٹ کو موثر انداز میں اٹھا کر ڈمپنگ سائٹ منتقل کردیا گیا اور شہر لاہور میں روٹین صفائی آپریشن جاری ہے۔ اس خصوصی صفائی آپریشن میں ایل ڈبلیو ایم سی اور ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت نے حصہ لیا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر کو صاف رکھنے میں محکمے کے ساتھ ساتھ شہریوں کا بھی کلیدی کردار ہے۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کہ لئے 1139ہیلپ لائن کا استعمال کریں اور کوڑا کرکٹ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔

ایم ڈی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -