ملک و قوم کی تعمیر و ترقی تعلیم سے ہی ممکن ہے،ذکر اللہ مجاہد

ملک و قوم کی تعمیر و ترقی تعلیم سے ہی ممکن ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ تعلیم ترقی کا سب سے مضبوط ہتھیار ہے ، ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا حصول تعلیم ہی سے ممکن ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے الخدمت فاونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے ثریا اشفاق ماڈل گرلز سکولز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بچوں اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، حاجی ریاض الحسن امیر جماعت اسلامی علاقہ وسطی ، ملک محمد منیر ایڈمنسٹریٹر ثریا اشفاق گرلز سکول ، ایاز محموممبر گورننگ باڈی ، محمد عثمان ممبر گورننگ باڈی ، حاجی الطاف خان عوامی کونسلر ، چوہدر ی محمد شفیق کونسلر ، ملک فرقان غیاث ، عبدالباسط سیال ، محمد امین جاوید و دیگر نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ علم ایک ایسا جو ہر ہے جو انسان کو ظلمت و تاریکی سے نکال کر روشن شاہراہ اور بلندی تک پہنچا دیتا ہے ۔ تعلیم یافتہ افراد ملت کا سرمایہ ہیں،تعلیم ہی سے انسان اور اقوام میں بیداری آتی ہے ، اچھے اور برے کی تمیز پید ا ہوتی ہے ۔ انسانی کی زندگی میں تعلیم کا مقام بہت اونچاہے ،تعلیم ہی ہماری زندگیوں کو اعلیٰ بنا سکتی ہے اگر خود کو مضبوط بنا نا ہے تو تعلیم کو اپنا ہتھیار بنا نا ہوگا آپ کا یہ قدم نہ صرف آپ کے لیے ترقی کا باعث بنے گا بلکہ ملک بھی ترقی کی نئی منزل طے کر سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت وضرورت اور اس کے فوائد وثمرات سے دنیا کے کسی ذی روح وذی شعور کو انکار نہیں ہے ،کیونکہ تعلیم پر صرف قوم وملت کی تعمیر وترقی کا ہی انحصار نہیں بلکہ اس میں قوم کے احساس وشعور کو جلا بخشنے کی قوت بھی پنہاں ہے
ذکر اللہ مجاہد