وزیر اعظم کی طرح وفاقی اور صوبائی وزراء بھی ناتجربہ کار ہیں

وزیر اعظم کی طرح وفاقی اور صوبائی وزراء بھی ناتجربہ کار ہیں

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء اوراین اے 8سے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار عامرنواب خان نے کہا کہ بلے بازاقتدار کیلئے شعبدہ باز بنے ہوئے تھے ،تبدیلی کے نام پرعوام کوبیوقوف بنایا گیا۔وزیراعظم کی طرح پی ٹی آئی کے وفاقی وصوبائی وزراء بھی ناتجربہ کار اورنااہل ہیں ۔عمران خان نے دوام اقتداراپنے انتخابی وعدے فراموش کردیے،میاں نوازشریف کوعوام سے دوررکھنے کیلئے پابندسلال کیاگیا۔خیبر سے کراچی تک لوگ میاں نوازشریف کی آبرومندانہ رہائی کی دہائی دے رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کامینڈیٹ چوری نہ کیا جاتا توآج ایٹمی پاکستان ایک معاشی طاقت ہوتا۔وہ اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ عامرنواب خان نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف نے جس حب الوطنی، کمٹمنٹ ،بصیرت اوراستقامت کے ساتھ پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا وہ انتھک محنت کے ساتھ وطن عزیزکومعاشی سپرپاوربنادیں گے۔ ہماری قیادت نے خدمت کی سیاست کواپناشعار بنایا۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اورسابق خادم پنجاب میاں شہبازشریف نے عوامی فلاح کے منصوبوں کاجال بچھایا۔

عامر نواب

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -