سڑکوں کے بجائے صحت اور تعلیم کو ترجیح دی جائے

سڑکوں کے بجائے صحت اور تعلیم کو ترجیح دی جائے

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ سڑکوں کی بجائے صحت اور تعلیم کو ترجیح دینے کے نعرے لگانے والی تحریک انصاف مریضوں کو زندہ درگور کر رہی ہے ہسپتالوں میں او پی ڈی کو بھی پرائیویٹ کر دیاگیا ہے غریب آدمی اب ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں بھی نہیں جا سکتا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں او پی ڈی کے تمام مریض پرائیویٹ ہو گئے ہیں عام آدمی کے لئے علاج کی بجائے خودکشی کا سامان مہیا کیا جا رہا ہے صحت اور تعلیم کو حکومت کی ذمہ داری کہنے والوں نے ہسپتال کو مرحلہ وار پرائیویٹ کرنا شروع کر دیا ہے صحت کارڈ کی سہولت 12 ہزار آمدن تک کے لئے ہے پندرہ اور سولہ ہزار آمدن والے مریض کہاں جائیں گے۔ حکومت کو اس کا جواب دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے علاج کو اتنا مہنگا کر دیا ہے کہ ایک لاکھ کمانے والوں کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔ او پی ڈی اور ایمرجنسی میں مریضوں کے لئے مفت ادویات کا حصول بھی ناممکن ہو گیا ہے۔

عزیز الرحمن چن

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -