مودی مائنڈ سیٹ انسانیت اور عالمی امن کے لئے زہر قاتل ہے

مودی مائنڈ سیٹ انسانیت اور عالمی امن کے لئے زہر قاتل ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر)صدر پاکستان ٹریڈر الائنس لاہور ناصر حمید خان نے کہا ہے کہ مودی مائنڈ سیٹ انسانیت اورعالمی امن کیلئے زہرقاتل ہے،مقتدرقوتیں لفاظی چھوڑیں اور دوٹوک اندازمیں مودی کامحاسبہ کریں ۔

کیونکہ اگرخدانخواستہ دوایٹمی ملکوں کے درمیان جنگ چھڑگئی تو دنیا کاکوئی ملک اس آگ سے محفوظ نہیں رہے گا۔شیرخوار بچوں اورخواتین سمیت دنیا کے کئی ارب انسانوں کو انتہاپسندنریندرمودی کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جا سکتا۔ نریندرمودی نے اکھنڈ بھارت کا شیرازہ بکھیر دیا، بھارتی عوام اسے انتخابات میں مستردکردیں گے کیونکہ بھارتی عوام کو بھی اس بات کا یقین ہو چلا ہے کہ مودی صرف الیکشن جیتنے کے لئے اربوں انسانوں کی زندگیاں داؤ پر لگا رہا ہے ۔پائیدار امن وسلامتی اور ترقی کے لئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مظلوم کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کا وعدہ پورا کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -