سیدنا ابو بکرصدیقؓ نے حضور نبی کریم ؐ کے بعد اٹھنے والے فتنوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا، زوار بہادر

سیدنا ابو بکرصدیقؓ نے حضور نبی کریم ؐ کے بعد اٹھنے والے فتنوں کا ڈٹ کرمقابلہ ...

  

لاہور (نمائندہ خصو)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ خلفیہ اوّل سیدنا ابو بکرصدیقؓ نے آقائے دو جہاں حضور نبی کریم ؐ کے پردہ فرمانے کے بعد اُٹھنے والے تمام فتنوں کا مقابلہ کیا انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام آج پھرمنظم ہو کر پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف طرح طرح کی سازشیں کررہے ہیں۔وطن عزیز پاکستان میں بھارت ،اسرائیل اور امریکہ کی سرپرستی میں یکے بعد دیگرے جنگ مسلط کرنے کی وارداتیں کر رہا ہے لیکن اب ہمارے حکمران اور مسلح افواج ان کے دانت توڑنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں حالیہ سر حدی خلاف ورزیوں پر ہمارے جوانوں نے بھارت کو جو سبق سکھایا ہے وہ اس کے زخم چاٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیفۃ الرسول حضرت سیدنا ابو بکر صدیق نے اسلام دشمنوں کے خلاف جہاد کیا اور امت کی ہر مسئلہ پر رہنمائی کی ۔

انہوں نے جھوٹھے مدعیانِ ختم نبوت کے خلاف بھرپورجنگیں کیں اور اس فتنے کو جڑ سے ختم کیا انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر نبوت کے جھوٹے دعویدار مرزا غلام احمد قادیانی کے پیروکاروطن عزیز پاکستان میں اس فتنے کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں مگرپاکستان غیور عوام اور غلامانِ مصطفےٰﷺ ایسی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ محمدیہ رضویہ میں سیدنا صدیق اکبر کانفرنس کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے مفتی تصدق حسین، حافظ نصیر احمد نورانی،رشید احمد رضوی،مولانا ثاقب افضل، قاری محمد نعیم اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر کے غلاموں نے بھارت کو سبق سکھا کردفاع پاکستان کا حق ادا کردیا دشمن کے طیارے گراکر ان کے پائلٹوں کو پکڑ کے ہندوستان کے تکبر کو خاک میں ملادیاہے پوری قوم پاک افواج کی انکی کامیابیوں پران کو سلوٹ کرتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -