بھارت کو فضائی کے بعد سمندری محاذ پر بھی منہ کی کھانا پڑی ،جمشید چیمہ

بھارت کو فضائی کے بعد سمندری محاذ پر بھی منہ کی کھانا پڑی ،جمشید چیمہ

  

لاہور (نمائندہ خصو)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پانچ سال بعد عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سر خرو ہوں گے،ہماری افواج الرٹ ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ بھارت کو فضائی محاذ پر شکست کے بعد سمندری محاذ پر بھی منہ کی کھانا پڑی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حقیقت میں بھارت کو سی پیک اور حکومت کے وژن کی بدولت ترقی کرتا ہوا پاکستان ہضم نہیں ہو رہا اور اشتعال انگیزی کر کے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

۔پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے ۔

انشا اللہ بھارت کو معاشی میدان میں بھی پچھاڑیں گے اور یہ وقت زیادہ دور نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو امن اور مذاکرات کی پیشکش کی جا چکی ہے لیکن وہ اسے کمزوری سمجھ بیٹھا ہے۔ اگر بھارت امن سے رہے گا تو اس کا جواب بھی ایسا ہی ہوگا تاہم کسی جارحیت کی صورت میں اس کے تمام عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دے رہی ہیں ، بھارت نے فضائی محاذ پر شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور اب اس نے ہماری بحری فوج کی صلاحیت کو بھی جانچ لیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -