بلدیاتی اداروں کو ٹیکس کے شیئر کی مد میں 56کروڑ سے زائد گرانٹ جاری

بلدیاتی اداروں کو ٹیکس کے شیئر کی مد میں 56کروڑ سے زائد گرانٹ جاری

  

لاہور (جنرل رپورٹر ) حکومت پنجاب سے پراپرٹی ٹیکس کا شیئر مل گیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشنز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں کو ایک ارب 56 کروڑ 68 لاکھ 82 ہزار کی گرانٹ موصول ہوگئی۔پنجاب حکومت نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کی ترقیاتی اسکیموں پر غیر تحریری پابندی عائد کر رکھی ہے، تاہم میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کو پراپرٹی ٹیکس کے شیئرز کی مد میں گرانٹ جاری کردی ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پراپرٹی ٹیکس کے شئیر کی مد میں 35 کروڑ 36 لاکھ 61 ہزار کی گرانٹ موصول ہوگئی۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے دیگر اضلاع کو ایک ارب 56 کروڑ 68 لاکھ 82 ہزارکی گرانٹ جاری کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -