وطن کیلئے شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے: اعجاز چودھری

وطن کیلئے شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے: اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ مادروطن پر جانیں نچھاور کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ، شہیدنائیک خرم اور حوالدار عبدالرب نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن کی حفاظت کی ہے، پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ نے بھی اپنی سرحد کی حفاظت کی اور بھارتی ناپاک عزائم خاک میں ملادئیے ہیں ، بھارت بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کر رہاہے ، مودی کے سر پر جنگی جنون سوار ہے مگر افواج پاکستان منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے اور موثر جوابی کاروائی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی فوج نے ظلم و بر بریت کا بازار گرم کر دیا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھار تی فو ج نے آ پر یشن کے دوران لاکھوں بے گناہ کشمیری شہید کر دیے کشمیر ی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہیں ز یادہ د یر تک اس حق سے بھار ت محرو م نہیں رکھ سکتا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔قبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی مسلح فورسز کی جارحانہ کاروائیوں کے نتیجہ میں سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا جو ہماری افواج پاکستان کی فتح ہے ، مودی نے انتخابی جلسے میں مودی نے پاکستان کے مقابلے میں بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا اعتراف کیا، بھارت کی عوام اور کانگرس رہنما ڈگ وجے سنگھ نے مودی کو سب سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پورے ملک میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں ، پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے جذبہ خیر سگالی کی تعریف کر رہی ہے،اقدام سے جنگی جنوں کے خاتمے میں مدد ملے گی، قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت، مسلح افواج اور اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کے متحد نقطہ نظر کو بھی سراہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -