انجمن تاجران کے وفد کی مشیر وزیر اعظم نعیم الحق کے ساتھ ملاقات

انجمن تاجران کے وفد کی مشیر وزیر اعظم نعیم الحق کے ساتھ ملاقات

  

لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نعیم میر کی مشیر وزیر اعظم نعیم الحق سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات ،تاجر برادری کی جانب سے مشیر وزیر اعظم کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت تاجربرادری کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے جس پر ہمدردی سے غور کرنے کی ضرورت ہے جس طرح حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے میں تاجروں کو ریلیف دیا اسی طرح باقی ماندہ مسائل پر بھی ریلیف دینے کی ضرورت ہے جس پر مشیر وزیر اعظم نعیم الحق نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور حکومت ان کو پوری رہنمائی بھی فراہم کرے گی۔

ملاقات

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -