کالعدم جماعتوں کے خلافکارروائی خوش آئند ہے،صاحبزادہ حامد رضا

کالعدم جماعتوں کے خلافکارروائی خوش آئند ہے،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی خوش آئند ہے۔ فیصل واڈا کو معافی مانگ کر توبہ کرنی چاہئے۔ اکثر وزراء کی دینی و اخلاقی تربیت کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن نے نازک حالات میں سیاسی پختگی کا ثبوت دیا۔ بھارت کا امن دشمن چہرہ دنیا کو دکھانے کے لئے سفارتی مہم تیز کی جائے۔ مودی کا جنگی جنون بھارت کے لئے درد سر بن چکا ہے۔ خطے میں دیرپا امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

مودی سرکار نے بھارت کو سفارتی تنہائی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ قومی اتحاد برقرار رہا تو بھارت پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاک فوج نے دنیا کو بتا دیا کہ کسی نے در اندازی کی کوشش کی تو اس کا حشر بھارتی طیاروں جیسا ہو گا۔ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کی ہر محاذ پر سبکی ہوئی ہے۔ امریکہ بھارت اور اسرائیل کے حکمران مسلم دشمنی کی بنیاد پر اقتدار میں آئے۔

حامد رضا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -