بہادرفوجی جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،افضل چیمہ

بہادرفوجی جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،افضل چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئرراہنماء افضل چیمہ کی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پاکستان اعجاز چوہدری موجودہ ملکی صورتحال پر باچ چیت۔بھارت کی جارحیت کے خلا ف حکومت اور پاک فوج کے دشمن کے خلاف سرپرائزکو سراہا ،اس موقع پر چوہدری افضل چیمہ نے ملکی سلامتی اور دفاع کی خاطر سرحدوں پر شہادت پانے والے فوجی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ہماری بہادر افواج ہر قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں اور تمام پاکستانی قوم بھی اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے ہر وقت تیا رہے۔

ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پاکستان اعجاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی،سیاسی اور جنگی تینوں محاذوں پر بھارت کو شکست دی ہے اور دنیا پاکستان کے ساتھ اور بھارت تنہا کھڑا ہے۔بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے اور پوری دنیا پر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے