پورن ، تجاوزات کیخلاف آپریشن ، جرمانے عائد

پورن ، تجاوزات کیخلاف آپریشن ، جرمانے عائد

  

پورن(نامہ نگار) اے سی محمد جواد سردار کا الوچ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دکانداروں کی دوڑیں لگ گئی بھاری جرمانے عائد تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹی ایم اے پورن نے دکانداروں کو تجاوزات ہٹانے کیلئے نوٹس جار ی کئے تھے جس کی بنیاد پر گزشتہ روز اے سی محمد جواد سردار نے تحصیلدار پورن شاہ محمد خان اور ٹی ایم اے کے انفورسمنٹ آفیسر راجہ بابرکے ہمرا الوچ بازا پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران انہوں نے غیر قانونی تجاوزات پر دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے اور کہا کہ بازار میں کسی قسم کے تجاوزات برداشت نہیں کیئے جائینگے سب کو بذریعہ نوٹس متنبہہ کیا تھا لیکن اپ ٹھس سے مس نہ ہوئے جس کیوجہ سے آج قانونی کاروائی کرنی پڑی انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے بازار میں کسی کو بھی غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دینگے اے سی پورن کی کاروائی کیوجہ سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی عوام نے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بازار میں چیک اینڈ بیلنس برقرا ر رکھا جائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -