ڈیرہ ،ریسکیو1122 کی چھٹیاں منسوخ ،الرٹ رہنے کی ہدایت

ڈیرہ ،ریسکیو1122 کی چھٹیاں منسوخ ،الرٹ رہنے کی ہدایت

  

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)موجودہ حالات کے پیش نظر ریسکیو1122 ڈیرہ کے ڈسٹرکٹ آفس میں اجلاس کاانعقاد‘ریسکیورزکی چھٹیاں منسوخ اوران کوالرٹ ڈیوٹی پررہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔ ریسکیو1122ڈیرہ کے میڈیاکوارڈنیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی آفیسر عرفان اللہ مروت نے ریسکیو1122ڈیرہ ڈسٹرکٹ آفس میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر اجلاس منعقد کیا جس میں ریسکیو1122ڈیرہ کے تمام ایس ایچ آئیز، ایم ٹی او سیکشن ،اکاؤنٹ سیکشن اور کنٹرول روم کے انچارج موجود تھے۔اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر عرفان اللہ مروت نے تمام آلات، آپریشنل سٹاف کی کارکردگی، حاضری اور ان کودر پیش مسائل کا مکمل جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ریسکیورز کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں اوران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ تمام اہلکار دوران ڈیوٹی مکمل الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے نبرد آزما ہو سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -