نوشہرہ ، ایکسین کے نامناسب روےئے کے خلاف دفتر کی تالا بندی کی دھمکی

نوشہرہ ، ایکسین کے نامناسب روےئے کے خلاف دفتر کی تالا بندی کی دھمکی

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پبلک ہیلتھ ورکرز ویلفیریونین نوشہرہ نے ایکسین کے نامناسب روےئے کے خلاف دفتر کی تالا بندی اور ٹیوب ویل بند کرکے پانی کی سپلائی کی معطلی کی دھمکی دیتے ہوئے پیر کے روز تک ایکسین پبلک ہیلتھ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا اس سلسلے پبلک ہیلتھ ورکرز یونین کا ایک اجلاس زیر صدرات صدراسد علی منعقد ہو اجس میں جنرل سیکرٹری اشفاق احمد خٹک ، کفایت ، میاں محمدفاروق ، حیدرزمان، حاجی افتاب، عبدالرزاق، فضل محمد، محمدخسرو، دامان خان، عامرخان، اعجاز خان، مستجاب، ثناء اللہ، حسین محمد، جان محمد، فیاض خان اور مرجان نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طورپر یہ فیصلہ کیاگیا کہ ایکسین پبلک ہیلتھ عجب خان وزیر نے اگر کلاس فور ملازمین اور پبلک ہیلتھ نوشہرہ کے ٹیوب ویل اپریٹرز کے ساتھ اپنا رویہ مناسب نہ رکھا تو ہم بھرپور احتجاج جس میں ٹیوب ویل بندش واٹرسپلائی سکیم اور ایکسین پبلک ہیلتھ کے دفاتر کو تالے لگانا شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ایکسین یہ وضاحت کریں کہ انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکر ویلفیئر یونین نوشہرہ کے بینر کیوں اور کس کی ایماء پر اتارکر پھاڑ دیا انہوں نے کہاکہ ایکسین کی فرعونیت مزید برداشت نہیں کرسکتے اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یا تو ایکسین پبلک نوشہرہ اپنا رویہ بدلے یا حکومت ان کا تبادلہ کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -