مردان ، مخالف امیدوار کو ووٹ دینے والے 3ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط
مردان ( بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے ضلعی نظامت انتخابات میں مخالف امیدوار کو ووٹ دینے والے 3ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ان اکارن میں ایک خاتون بھی شامل ہے اے این پی کے ضلعی صدر حاجی لطیف الرحمان نے منگل کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیاہے جس میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ گذشتہ روز ضلعی ناظم کے انتخاب کے موقع پران کے تین ممبران حاجی نعیم انور ،مفتی فضل مالک اور نسرین بیگم نے پارٹی امیدوار حاجی ہمایون خان کے بجائے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کئے ہیں خط میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ پارٹی مخالف ووٹ استعمال کرنے والے مذکورہ تین ممبران کے خلاف لوکل گورنمنٹ ایکٹ خیبرپختون خوا کے تحت کاروائی کی جائے ۔